ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری زخمی
ملتان(کرائم رپورٹر)سیتل ماڑی کے علاقے میں مہران نامی شخص سے دو نامعلوم مسلح افراد نے 50ہزار چھین لیا جبکہ مزاحمت(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
پر گولی مار کر زخمی کردیا،جسے بعدازاں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔کینٹ پولیس کے علاقے میں دو ڈاکووں نے کریانہ سٹور مالک سے مجاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے،اور فرار ہوگئے ،جبکہ ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں 6مسلح ڈاکووں نے عبدالروف سے اڑھائی لاکھ روپے چھین لیے،اور فرار ہوگئے دریں اثناء گلگشت اور الپہ کے علاقے میں دو موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے ۔