سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے علم ریاضی کلیدی کردار اداکررہاہے، ڈاکٹر قیصر

سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے علم ریاضی کلیدی کردار اداکررہاہے، ڈاکٹر قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(بیورورپورٹ)تحقیق کا عمل اس زمانے میں عالمی اور مفید کام ہے۔ یہ دنیا میں نئے امکانات تلاش کرنے میں معاونت کرتی اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ تحقیق کے کام کو آگے بڑھانے میں قومی و بین الاقوامی سیمینار اور کانفرنس معاون ثابت ہوتی ہیں جن کے ذریعے دنیا (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
بھر کے ریاضی دانوں کو اپنی تحقیق کو آگے بڑھانے اور اسے بہتر سے بہترین بنانے کی تحریک ملتی ہے۔اس طرح ہم اپنے ریاضی دانوں کے ٹیلنٹ کو کام میں لا سکتے ہیں جس کے باعث ریاضی دان بھی بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔ یہ بات سترہویں بین الاقوامی پیور میتھی میٹکس کانفرنس (آئی پی ایم سی)2016ء کے شرکاء نے اختتامی سیشن کے دوران اسلام آباد میں کہی۔ کانفرنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پرنسٹن یونیورسٹی نے منعقد کی تھی جس کے لیے پاکستان میتھی میٹیکل سوسائٹی، ایڈوانسڈانسٹی ٹیوٹ آف میتھی میڈیکل سائنسز اور الجبرا فورم کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس کانفرنس میں علمِ ریاضی سے دلچسپی رکھنے والے 363افراد،77مقررین اور 9اہم ترین و معروف ریاضی دان مقرر شریک تھے۔ کانفرنس میں چھ غیر ملکی ریاضی دانوں نے بھی شرکت کی جن کا تعلق تائیوان، انڈیا، قطر، اومان، تھائی لینڈ اور سعودی عرب سے تھا۔ ان غیر ملکی مہمان ریاضی دانوں نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی، اپنے مقالے پیش کیے اور مختلف متعلقہ سیشنوں میں بحث مباحثے میں حصہ لیا۔ کانفرنس کے کنوینر ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں علمِ ریاضی کلیدی اور اہم کردار ادا کررہا ہے اور کروڑوں لوگ ان ایجادات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ لہٰذا حکومتی سطح پر علمِ ریاضی کی ترقی کے لیے توازن اور اعتدال کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر قیصر