جماعت الدعوۃ ملتان کی سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت بھارتی مداخلت بے نقاب کرنیکا مطالبہ

جماعت الدعوۃ ملتان کی سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت بھارتی مداخلت بے ...

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت الدعوۃ ملتان کے رہنماؤں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں بھارت سرکار اور(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔پاکستان میں حملے کر کے بھارت کشمیر میں جاری بھارتی فوجی مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔کوئٹہ میں کیے گئے وحشیانہ حملے سے پوری قوم اشک بار ہے۔ان خیالات کا اظہار مسؤ ل جماعت الدعوۃ ضلع ملتان میاں سہیل احمد ،عبدالحلیم خان ،محمد ارشد،مفتی زبیراحمد و دیگر نے مرکز ابن باز رشید آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ انڈیا کی اس دہشت گردی اور پاکستان میں مداخلت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر