ملتان سے حج کی سعادت کیلئے پہلی پرواز سے جانیوالے 189عازمین کرام کے ویزے لگ کر پاسپورٹ پہنچ گئے

ملتان سے حج کی سعادت کیلئے پہلی پرواز سے جانیوالے 189عازمین کرام کے ویزے لگ کر ...

ملتان (سٹی رپورٹر) ملتان سے پہلی پرواز کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے 189عازمین کرام کے ویزے لگ کر پاسپورٹ حج کمپلیکس ملتان پہنچ گئے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کے عازمین کرام کے لئے 13اگست سے ملتان سے شروع ہونے والے حج آپریشن کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں 13اگست کو ملتان سے جانے والے عازمین کرام کے ویزے لگ کر پاسپورٹ ملتان پہنچ گئے ہیں یہ پاسپورٹ کل سے پہلی پرواز سے جانے والے عازمین کرام کے حوالے کر نا شروع کر دےئے جائیں گے پی آئی اے کی پہلی پرواز 189عازمین کرام کو لیکر 13اگست کی صبح 7;50منٹ پر ملتان سے مدینہ روانہ ہو گی جبکہ اس پرواز سے جانے والے عازمین کرام کی واپسی 23ستمبر کو جدہ سے ہو گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر