بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اووربلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے ،سینہ کو بی واپڈا کو بد دعائیں ،اہلکار دفاتر کو تالے لگا کر فرار

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اووربلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے ،سینہ کو بی ...

ملتان، سیت پور، لیاقت پور( سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی، نمائندہ پاکستان) میپکو ریجن میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ سیت پور، لیاقت پور کے شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف بھر پور احتجاج، ٹائر چلا کر شاہراہ بلاک کر دی۔ واپڈا اہلکار دفاتر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔ جبکہ شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیل کے مطابق گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،اوور بلنگ اور زائد یونٹ ڈالنے کے خلاف بجلی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کے سینکڑوں صارفین نے ایکسئین واپڈا اورایس ڈی او واپڈا خیر پور سادات کے خلاف خیر پور سادات میں واپڈا آفس کے سامنے سینکڑوں صارفین نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاجی مظاہرہ شروع ہوتے ہی واپڈ ااہلکار اپنے دفاتر کو تالے لگا کر فرار ہو گئے ،ٹائر جلا کر خیر پور سادات ،علی پور روڈ بلاک کر دیا گیا جسے سے 2گھنٹے تک آمدو رفت معطل رہی ،احتجاجی مظاہرین نے ایکسئین اور ایس ڈی او واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سینہ کوبی کی، مظاہرہ کرنے والوں میں شامل غلام مرتضیٰ نامی ایک شخص سینہ کوبی کرتے ہوئے گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ،مظاہرین میں رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ،عبدالخالق ، محسن رضا ،مظہر حسین ،اللہ ڈتہ ،عاشق حسین ،ریاض حسین ،غلام مرتضیٰ ،منتظر،منظور حسین ،سخاوت بدھوانی ،منیر احمد ،غلام سرور بربرہ ،اقبال حسین ،ریاض حسین ،محمد ارشاد ،خواجہ مہتاب ،ملک سیف اللہ ،رانا ابوبکر ،منور گوپانگ ،ماسٹر امام بخش ،نصراللہ خان ،جمشید خان بلوچ ،شاہ نواز خان ،محمد عمران ،محمد سلیم ،محمد وسیم ،کاشف عباس اور سہیل احمد و دیگرنے کہا کہ ہم غریب مزدور لوگ ہیں ،ہمیں ہر مہینے ہزاروں زائد یونٹ ڈال کر 25سے 30ہزار روپے کے بل بھجوا دیئے جاتے ہیں ،بل کی درستگی کے لئے ایکسئین واپڈا ملک خالد اور ایس ڈی او واپڈا عمر فارق کے دفاتر کے سینکڑوں بار چکر لگا چکے ہیں ،روزانہ 20،20گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ،وولٹیج اتناکم ہیں کہ پنکھے چل نہیں بلکہ جھوم رہے ہوتے ہیں اور بلب کی روشنی لالٹین سے زیادہ نہیں ہے۔ بل�آخر ایکسئین واپڈ ا علی پور ملک خالد نے واپڈا آفیسر اکمل خان گوپانگ کو مظاہرین سے مذاکرات کے لئے بھیجا جنہوں نے مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں مظاہرین منتشر ہو گئے دریں اثناء اللہ آبادمیں غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں اورشہریوں نے بھٹی چوک پراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آبادفیڈر 18,18گھنٹے بندرکھاجاتاہے۔جسکی وجہ سے اس فیڈرسے بجلی حاصل کرنے والے لاکھوں افرادگرمی کی شدت اورحبس کاشکار رہتے ہیں۔طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔میپکولیاقت پورکے آفسران نے کئی بار لوڈشیڈنگ کم کرنے کاوعدہ کیا۔مگرلوڈشیڈنگ روز بروزبڑھتی چلی جارہی ہے۔انہوں نے میپکوکے اعلی حکام سے غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی تحقیقات اوراس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی اوراللہ آباد فیڈر سے لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کرنے کامطالبہ بھی کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر