سیلاب سے تباہی جاری،چنیوٹ میں درجنوں آبادیاںڈوب گئیں، لوگ محصور،زمینی رابطہ منقطع،متاثرین امداد کے منتظر

سیلاب سے تباہی جاری،چنیوٹ میں درجنوں آبادیاںڈوب گئیں، لوگ محصور،زمینی ...
سیلاب سے تباہی جاری،چنیوٹ میں درجنوں آبادیاںڈوب گئیں، لوگ محصور،زمینی رابطہ منقطع،متاثرین امداد کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی مسلسل بلند ہوتی سطح کے باعث خطرے کے بادل مزید گہرے ہوگئے۔ سیکڑوں قریبی آبادیوں میں ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نالہ ایک اور نالہ ڈیک میں طغیانی بھی تباہی پھیلا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے بعد دریاو¿ں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے بدستور پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ سیکڑوں آبادیوں کا زمینی رابطہ بھی بدستور منقطع ہے۔ سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کی آمد ایک لاکھ چھ ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ چشمہ کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاو¿ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر بھی پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔
دریائے چناب میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ چنیوٹ میں سیلابی ریلے نے کئی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مکین بھی پانی میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، پانی کابہاو¿ ایک لاکھ اٹھارہ ہزار نوسو کیوسک تک پہنچ گیا۔ قادر آباد میں ایک لاکھ سترہ ہزار نو سو اور مرالہ کے مقام پر ننانوے ہزار کیوسک کے بہاو¿ کے بعد کئی نشیبی آبادیاں خالی کرالی گئی ہے۔ لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی بھی جاری ہے۔
سیالکوٹ ، ظفر وال اور بجوات کے گردو نواح میں بھی سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ نالہ ایک اورنالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث درجنوں دیہات پانی میں گھرے ہوئے ہیں،ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔