کوئٹہ دھماکا، گوگل بھی غم میں شریک۔۔۔!
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ دھماکے میں ستر افراد کی شہادت کے بعد جہاں پاکستانی قوم سوگ کی کیفیت میں ہے وہیں سرچ انجن گوگل بھی غم میں برابر کا شریک ہے۔ گوگل پاکستان کے ہوم پیج پر لگی شمع کوئٹہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے مختلف واقعات پر ڈوڈل متعارف کرانے کی روایت جاری ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گوگل نے سانحہ کوئٹہ کی یاد میں اپنی ویب سائٹ پر شمع روشن کردی ہے۔ اگر کوئی بھی شخص گوگل کے سرچ انجن پر جاتا ہے تو اس کو سرچ بار کے نیچے موم بتی جلتی ہوئی نظر آئے گی جو سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی یاد میں گوگل کی جانب سے لگائی گئی ہے۔