سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کا سر قبضے میں لے لیا
کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ سول ہسپتال میں خود کش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور کا سر قبضے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کاسر قبضہ میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔جب کہ سکیورٹی حکام نے دہشت گردوں اور ان کیلئے سہولت کا ر کا کام کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گرفتاریوں کی کوششیں شروع کردیں۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے میں 72افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔