کوئٹہ دھماکہ، پاکستانی فوجی غمزدہ شہری کو تسلی دے رہا ہے، بھارتی فوج کا کشمیریوں سے سلوک کسی سے چھپا نہیں: علی گیلانی

کوئٹہ دھماکہ، پاکستانی فوجی غمزدہ شہری کو تسلی دے رہا ہے، بھارتی فوج کا ...
کوئٹہ دھماکہ، پاکستانی فوجی غمزدہ شہری کو تسلی دے رہا ہے، بھارتی فوج کا کشمیریوں سے سلوک کسی سے چھپا نہیں: علی گیلانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سری نگر (ویب ڈیسک) چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشدد کا شرمناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ہم دکھ کی اس المناک گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے علی گیلانی نے تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی فوجی کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکیل کے غمزدہ رشتہ دار کو حوصلہ دے رہا ہے۔

علی گیلانی نے کہا کہ پاکستانی فوجی سوگ میں ڈوبے شہریوں کا غم بانٹ رہے ہیں اور دوسری طرف کشمیر میں بھارتی فوج کشمیری غم زدہ افراد سے کیا سلوک کرتی ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی