ریسکیو 1122 کی لاہور سے چوری ہونیوالی گاڑی چشتیاں سے برآمد، دو سابق اہلکار گرفتار

ریسکیو 1122 کی لاہور سے چوری ہونیوالی گاڑی چشتیاں سے برآمد، دو سابق اہلکار ...

لاہور (ویب ڈیسک) ریسکیو 1122 کی چوری ہونے والی گاڑی چشتیاں سے برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزموں میں سابق ریسکیو اہلکار شہباز بھی شامل ہے۔ ریسکیو 1122 کی گاڑی اتوار کے روز مسلم ٹاﺅن ریسکیو دفتر کے باہر سے چوری ہوئی تھی۔ ملزم سرکاری گاڑی لیکر بہاولنگر جا رہے تھے کہ چشتیاں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ تھا کہ ملزم یہ گاڑی دہشت گردوں کے سہولت کار کو فروخت کرسکتے تھے۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : لاہور