میرے اور سنجو بابا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں: دبنگ خان

میرے اور سنجو بابا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں: دبنگ خان
میرے اور سنجو بابا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں: دبنگ خان

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سپرسٹار سلمان خان نے سنجے دت سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنا قریبی دوست قرار دے دیا۔بالی ووڈ سٹارسلمان خان اور سنجے دت کے درمیان ناراضی کی خبریں ان کی جیل سے رہائی کے بعد ہی گردش میں ہیں جب کہ سنجو بابا بھی متعددبار اپنے اور سلو میاں کے درمیان ناراضی کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں تاہم اب سلمان خان نے اپنے اورسنجے کے تعلقات پر لب کشائی کی ہے۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کے میرے دوستوں کی فہرست بہت طویل ہے جس میں کئی اداکار اور اداکارائیں شامل ہیں لیکن میرے قریبی دوستوں میں چند ہی اداکاروں کا شمار ہوتا ہے جس میں سنجے دت، شاہ رخ خان، عامر خان اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ سنجے دت کو بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں اسی لیے ان سے اچھی دوستی ہے۔واضح رہے کہ سنجے دت اور سلمان خان متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید : تفریح