بھارت کو ایٹم بم کا نشانہ بنائیں گے، ایسی سنگین ترین دھمکی ملی کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ گئیں، یہ دھمکی پاکستان نے نہیں دی بلکہ۔۔۔
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)حزب المجاہدین کے کمانڈر صلاح الدین نے کشمیر میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت پر بھارت کو کھلم کھلا وارننگ دے دی،کہتے ہیں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو ایٹمی جنگ ہوگی، کنٹرول لائن کے اِس پار سے کشمیری نام نہاد کنٹرول لائن کو بھی کچل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حزب المجاہدین کے کمانڈر صلاح الدین کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیئے۔ اے این آئی کے مطابق صلاح الدین نے ٹویٹر پیغام میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مسلسل ظلم و بربریت پر بھارت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی جہد و جہد کرنے والے کشمیری اپنے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ چاہے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری ان کی حمایت کرے یا نہ کرے اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔آزادی کی جنگ لڑنے والے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان حمایت کرے تو واضح امکان ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ ہوسکتی ہے۔
حزب المجاہدین کے کمانڈر نے وارننگ دی کہ آزاد کشمیر میں قائم ان کے بیس کیمپ اور کنٹرول لائن کے اِس پار بسنے والے کشمیری نام نہاد کنٹرول لائن کو کچلنے کا اعلان بھی کریں گے جس کے بعد کوئی خونیں کنٹرول لائن رہے گی نہ ہی کوئی سیز فائر اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی قانون نظر آئے گا۔