سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ کے تمام بنچوں میں آج کی کارروائیاں ملتوی،ہمارا دل بھی عدالتوں میں بیٹھنے کو نہیں کررہا : جسٹس ثاقب نثار

سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ کے تمام بنچوں میں آج کی کارروائیاں ملتوی،ہمارا دل ...
سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ کے تمام بنچوں میں آج کی کارروائیاں ملتوی،ہمارا دل بھی عدالتوں میں بیٹھنے کو نہیں کررہا : جسٹس ثاقب نثار

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے تمام بنچوں نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں آج تمام عدالتی کارروائیاں معطل کردی ۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمارا دل بھی عدالتوں میں بیٹھنے کو نہیں کررہا ،صرف اس لئے بیٹھے ہیں کہ کوئی یہ نہ سمجھے کے دہشتگردی سے خوفزدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی کارروائی کے دوران وکلا نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں سماعت ملتوی کرنے پر زور دیا جس پر عدالت عظمیٰ کے تمام بنچوں میں آج ہونے والی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ المناک سانحہ کے باعث ہمارا دل بھی عدالتوں میں بیٹھنے کو نہیں کررہا ۔صرف اس لئے بیٹھے ہیں کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر وکلا کارروائی ملتوی کرنے پر متفق ہیں تو آج کوئی سماعت نہیں ہوگی۔

مزید : قومی /اہم خبریں