چھوٹے سائیں کی کابینہ بھی ان ایکشن،منظور وسان اور ممتاز جاکھرانی کے چھاپے،21افسر معطل

چھوٹے سائیں کی کابینہ بھی ان ایکشن،منظور وسان اور ممتاز جاکھرانی کے ...
چھوٹے سائیں کی کابینہ بھی ان ایکشن،منظور وسان اور ممتاز جاکھرانی کے چھاپے،21افسر معطل

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ ساتھ ان کی کابینہ بھی متحرک ہوگئی، وزیر صنعت وتجارت منظور وسان نے صبح سویرے سائٹ لمیٹڈ کے دفتر پر چھاپہ مار کر ایم ڈی سمیت چار اعلیٰ افسروں کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کراچی میں صبح سویرے سائٹ لمیٹڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ ٹوٹی کرسیاں اور گندگی دیکھ کر منظور وسان غصے میں آگئے، سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی غلام مجتبیٰ جویو، چیف انجینئر آغا فخر اور ڈپٹی چیف انجینئر عبدالمالک بھٹی سمیت4 اعلیٰ افسروں کو معطل کردیا۔صوبائی وزیر نے سائٹ لمیٹڈ کے حکام کو دفاتر کی صورتحال بہتر بنانے کی وارننگ بھی دی۔کئی افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے کئی کی تنخواہ بھی روک لی گئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر بہبود آبادی ممتاز جاکھرانی نے بھی پاپولیش ویلفیئر آفس پر چھاپہ مار کر غیر حاضر سترہ افسروں کو معطل کردیا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں