بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے خود کشی کرلی

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے خود کشی کرلی
بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کالی کھو پال منگل کے روز اپنے گھر پر مردہ پائے گئے ہیں۔ وہ فروری سے جولائی 2016 تک بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں خود کشی کی ہے لیکن پولیس نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالی کھو پال شدید ذہنی دباو¿ کا شکار تھے ۔ گزشتہ ماہ بھارتی سپریم کورٹ نے ان کی حکومت ختم کردی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ہے ۔
46 سالہ کالی کھو پال بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے رواں سال فروری میں آٹھویں وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ بچپن میں ہی والدین کے گزرجانے کے بعد انہوں نے بڑھئی کا کام سیکھا جبکہ انہوں نے 212 روپے ماہوار پر چوکیداری بھی کی۔ انہوں نے نائٹ سکول کے اخراجات اٹھانے کیلئے پان اور بیڑی بھی فروخت کی۔
زمانہ طالبعلمی میں کالی کھو پال تین سال تک کالج یونین کے جنرل سیکرٹری رہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1995 میں اس وقت کیا جب وہ کانگریس کی ٹکٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیر بنے۔ انہوں نے اپنے 23 سالہ سیاسی کیریئر میں سے 22 سال بطور وزیر گزارے ہیں۔