کوئٹہ دھماکہ قومی سانحہ،دہشت گردوں کو شکست دے کر دم لیں گے:شہبازشریف

کوئٹہ دھماکہ قومی سانحہ،دہشت گردوں کو شکست دے کر دم لیں گے:شہبازشریف
کوئٹہ دھماکہ قومی سانحہ،دہشت گردوں کو شکست دے کر دم لیں گے:شہبازشریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیڑنگ ڈیسک )کوئٹہ میں سول ہسپتال میں ہونے والے بم دھماکے پر مذمتوں اور اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔اس انسانیت سوز واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کا واقعہ قومی سانحہ ہے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں سول ہسپتال میں ہونے والے بم دھماکے میں 70افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

کوئٹہ حملے کی ذمہ داری کس تنظیم نے قبول کی،جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہے وہ صرف اور صرف انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے غیر متزلزل عزم و اتحاد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر کر دم لیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں۔مذہبی منافرت معاشی ناہمواری جیسے مسائل سے بھی نمٹنا ہوگا۔نئے عزم کے ساتھ ہر محاذ پر لڑنا ہوگا۔تمام صوبے اقتصادی راہداری کی تکمیل میں کردار ادا کریں گے۔سی پیک منصوبہ کی شفافیت شک سے بالاتر ہے،یہ 20کروڑ عوام کا منصوبہ ہے۔انشااللہ ہم اپنے اہداف مکمل کریں گے۔

مزید : لاہور