مودی کی ترجیح کشمیری نہیں گائے ہے: انجینئر رشید

مودی کی ترجیح کشمیری نہیں گائے ہے: انجینئر رشید
مودی کی ترجیح کشمیری نہیں گائے ہے: انجینئر رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر رشید نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقاریر کا نوٹس لے جن میں وہ گائے کا ذکر کرکے انہیں اہمیت تو دیتے ہیں لیکن بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل پر ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا بھارتی وزیراعظم، ذرائع ابلاغ اور ہندو انتہا پسند طاقتیں گائے کے بخار میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی ذرائع ابلاغ، سیاستدان اور دانشور اپنے سیاسی فائدے کیلئے گائے کے تحفظ اور دیگر مسائل پر مل بیٹھ کر برس ہا برس تک بحث کرسکتے ہیں لیکن اگر کشمیری عوام کو بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے تو انہیں اس کی کوئی پروا نہیں۔