بچوں کا اغوا روکنے میں ناکام پیروفورس کی کارکردگی بارے پولیس کے بلند دعوے

بچوں کا اغوا روکنے میں ناکام پیروفورس کی کارکردگی بارے پولیس کے بلند دعوے
بچوں کا اغوا روکنے میں ناکام پیروفورس کی کارکردگی بارے پولیس کے بلند دعوے

  

لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں معصوم بچوں کو اغوا کرنے والے مبینہ گروہ کے کسی ایک کارندے کی گرفتاری میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے قانون کے رکھوالوں کے خلاف محکمانہ ایکشن لینے کے بجائے ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس رسپانس یونٹ (پیرو) کی موجودگی سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا ہے بلکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ ایس پی مجاہد نے پولیس رسپانس یونٹ کی گزشتہ 4 ماہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا پیرو نے 547 ملزم گرفتار کئے، جدید اسلحہ، منشیات، شراب و جوئے پر لگی رقم کے علاوہ موٹرسائیکلیں، قیمتی گھریلو اشیاء، موبائل فون برآمد کرکے ان کے خلاف 310مقدمات درج کروائے۔

مزید : لاہور