بچوں کے اغوا کی وارداتیں پنجاب کے دوسرے شہروں تک پھیلنے لگیں،فیصل آباد میں اغوا کار پکڑا گیا

بچوں کے اغوا کی وارداتیں پنجاب کے دوسرے شہروں تک پھیلنے لگیں،فیصل آباد میں ...
بچوں کے اغوا کی وارداتیں پنجاب کے دوسرے شہروں تک پھیلنے لگیں،فیصل آباد میں اغوا کار پکڑا گیا

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سے شروع ہونے والا بچوں کے اغوا کا سلسلہ اب پنجاب کے دوسرے شہروں تک بھی پھیلنے لگا ہے۔جب کہ شہری بھی اب اغوا کاروں کے خلاف مکمل ایکشن میں نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں ایک اغوا کا رشہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جسے خوب ما رپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزم گیارہ سالہ بچے کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔اغوا کاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔اس دوران مظاہرین پولیس اہلکارو ں سے بھی الجھ پڑے۔

مزید : لاہور