ٹھٹھہ کے قریب لانچ ڈوب گئی، 15ماہی گیر لاپتہ،تلاش جاری

ٹھٹھہ کے قریب لانچ ڈوب گئی، 15ماہی گیر لاپتہ،تلاش جاری
ٹھٹھہ کے قریب لانچ ڈوب گئی، 15ماہی گیر لاپتہ،تلاش جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹھٹھہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھٹھہ کے قریب کھوبر کریک کے مقام پر ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے سے پندرہ افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق القدیر نامی لانچ پر سوار ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے جارہے تھے کہ تیز لہروں کے باعث لانچ بے قابو ہوکر ڈوب گئی۔ واقعہ میں لانچ میں سوار پندرہ ماہی گیر ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں، ڈوبنے والے پندرہ ماہی گیروں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔

مزید : ٹھٹہ