ٹریول ایجنٹ کی دھوکے بازی کے شکار پاکستانی کی سعودی عرب میں خودکشی

ٹریول ایجنٹ کی دھوکے بازی کے شکار پاکستانی کی سعودی عرب میں خودکشی
ٹریول ایجنٹ کی دھوکے بازی کے شکار پاکستانی کی سعودی عرب میں خودکشی

  

ریاض (این این آئی) کہوٹہ کے رہائشی شخص نے ٹریول ایجنٹ کے دھوکے سے دلبرداشتہ ہو کر سعودی عرب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کہوٹہ کے نواحی گاﺅں نارہ مٹور کا رہائشی شاہد اقبال 2 ماہ قبل ٹریول ایجنٹ کے ذریعے سعودی عرب گیا تھا۔ ٹریول ایجنٹ نے شاہد اقبال کو ماہوار 12 سو ریال نوکری کا بتایا، لیکن سعودی عرب پہنچ کر اس کی تنخواہ 7 سو ریال مقرر کی گئی اور 2 ماہ بعد اسے وطن واپسی کا کہہ دیا گیا۔ شاہد اقبال 4 بچوں کا باپ تھا اور جب اس کی موت کی خبر اس کے اہل خانہ تک پہنچی تو گھرمیں کہرام مچ گیا۔ شاہد اقبال کے لواحقین نے حکومت سے ٹریول ایجنٹ کے خلاف کارروائی اور شاہد اقبال کی میت وطن لانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید : عرب دنیا