سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 16افراد لاپتہ

سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 16افراد لاپتہ
سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 16افراد لاپتہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹھٹہ میں اتھرکی کے مقام پرمچھیروں کی کشتی ڈوب گئی جس کی وجہ سے 16افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی نے ذرائع فش فوک فورم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہی گیرمچھلیاں پکڑنے کے لئے جا رہے تھے کہ اس دوران ان لانچ ڈوب گئی۔لانچ ڈوبنے سے ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔

فش فوک فورم کے مطابق لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کا کام جاری ہے،لاپتہ ماہی گیروں کو مقامی مچھیرے تلاش کررہے ہیں۔فش فوک فورم نے بتایا کہ ماہی گیر سمندر میں شکار کی غرض سے جا رہے تھے۔

مزید : کراچی