کوئٹہ حملہ ہر ادارے کے خلاف دہشت گردوں کی نفرت کا اظہار ہے : نوازشریف

کوئٹہ حملہ ہر ادارے کے خلاف دہشت گردوں کی نفرت کا اظہار ہے : نوازشریف
کوئٹہ حملہ ہر ادارے کے خلاف دہشت گردوں کی نفرت کا اظہار ہے : نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ حملہ ہر ادارے کے خلاف دہشت گردوں کی نفرت کا اظہار ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے۔ پاکستان مضبوط معیشت اور سیاسی مستقبل کی طرف گامزن ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سےاے این پی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران کوئٹہ حملہ، ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پاکستانی اداروں کے ساتھ دہشت گردوں کی نفرت کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔دہشت گرد ریاست پر فرسودہ نظریات تھوپنا چاہتے ہیں۔نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط معیشت اور سیاسی مستقبل کی طرف گامزن ہے۔

مزید :

قومی -