تبدیلی آگئی، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ایمرجنسی سے مفت علاج کی سہولت ختم کردی گئی

تبدیلی آگئی، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ایمرجنسی سے مفت علاج کی سہولت ختم ...
تبدیلی آگئی، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ایمرجنسی سے مفت علاج کی سہولت ختم کردی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے کیونکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ایمرجنسی سے مفت علاج کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جہاں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے مفت علاج کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ سہولت ختم ہونے کے بعد 10 روپے کی پرچی 230 روپے میں بنوانا پڑے گی جبکہ ایمرجنسی کی پرچی کا کاؤنٹر بھی او پی ڈی میں منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد حادثے کا شکار لوگوں کیلئے بھی پرچی او پی ڈی سے لینی پڑے گی ۔ علاوہ ازیں حادثات کے زخمیوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی پالیسی بھی ختم کردی گئی ہے ۔

مزید : پشاور