صحافی صالح ظافر کی مقامی اخبار میں چھپنے والی ’سیاسی ڈائری‘ پر پابندی

صحافی صالح ظافر کی مقامی اخبار میں چھپنے والی ’سیاسی ڈائری‘ پر پابندی
صحافی صالح ظافر کی مقامی اخبار میں چھپنے والی ’سیاسی ڈائری‘ پر پابندی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت کیلئے مثبت خیالات رکھنے والے نامورصحافی صالح ظافر کو ’شوق‘سے پڑھنے والوں کیلئے افسوسناک جبکہ اپنی خبروں میں حکومت کی مدح سرائی کی ان کی عادت سے بیزار اخبار بینوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ صالح ظافر کی مخصوص خبر ’سیاسی ‘ڈائری اب شاید انہیں پڑھنے کو نہ ملے۔

اس خبر کی تصدیق مقامی اخبار  میں کام کرنے والے ایک سینئر سب ایڈیٹر( جن کا نام احتیاطاًشائع نہیں کیا جارہا)نے بھی کی ہے ۔اپنے فیس بک پیج پر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھاکہ’ لوگوں کی جانب سے مسلسل اظہار نفرت،ناپسندیدگی اور تحریر ی ردعمل نے کام کردکھا یا،حکومت وقت کے مداح اور ثنا خوان صالح ظافر کی مقامی اخبارمیں ہر روز چھپنے والی سیاسی ڈائری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ دعا کریں یہ مستقل رہے۔ واضح رہے کہ صالح ظافر کی پارلیمنٹ کے اجلاس سے متعلق ’’پارلیمنٹ ڈائری‘‘ شائع ہوا کرے گی۔

مزید : اسلام آباد