سانحہ کوئٹہ: ہیلری کلنٹن کی سخت مذمت، واقعہ پر افسوس کا اظہار
واشنگٹن (ویب ڈیسک) کوئٹہ دھماکے پر بین الاقوامی شخصیات نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا کوئٹہ دھماکہ ایک نیچ حرکت ہے۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے نے کہا واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے امریکہ پاکستان کے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔