قومی ایکشن پلان پرمباحثے کیلئے تفصیلی اجلاس طلب، شہدائے کوئٹہ کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: وزیر اعظم نواز شریف

قومی ایکشن پلان پرمباحثے کیلئے تفصیلی اجلاس طلب، شہدائے کوئٹہ کا خون ...
قومی ایکشن پلان پرمباحثے کیلئے تفصیلی اجلاس طلب، شہدائے کوئٹہ کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: وزیر اعظم نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہدائے کوئٹہ کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کیخلاف کم مدت میں نتائج کے حصول کیلئے مربوط روابط ضروری ہیں اور اس مقصد کیلئے قانون نافذکرنےوالے اداروں، صوبائی ووفاقی حکومت میں مضبوط رابطے ہونے چاہئیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار علی خان،اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری نثار اور ناصر جنجوعہ نے سانحہ کوئٹہ پر بریفنگ دی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم ایک نظریئے کیخلاف حالت جنگ میں ہیں شہدائے کوئٹہ کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے حکومت دہشتگردوں کیخلاف موثراقدامات کررہی ہے۔پاکستان کوہرقسم کی دہشتگردی اورانتہاپسندی سے محفوظ بنائیں گے اور ہرشہری کومحفوظ، مستحکم اورخوشحال پاکستان سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردسمجھتے ہیں کہ وہ پاکستانی قوم میں عدم اتحادکے بیج بوسکتے ہیں لیکن پوری قوم دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کم وقت میں بہترین نتائج کیلئے ادارے ہم آہنگی یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم نے قومی ایکشن پلان پرمباحثے کیلئے کل تفصیلی اجلاس بلانے کافیصلہ کیا ہے جس میں داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں