اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے منگل کو پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ ترجمان مارکیٹ کمیٹی کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق آلو 34 روپے کلو، پیاز29 روپے کلو، ٹماٹر62 روپے کلو، ادرک82 روپے کلو، لہسن چائنہ 272 روپے کلو، لہسن دیسی255 روپے کلو، لیموں115 روپے کلو، بھنڈی 52روپے کلو، کدو62 روپے کلو، بینگن 54 روپے کلو، مٹر162 روپے کلو، فراش بین66 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 70روپے، کھیرا62 روپے کلو، ، سبز مرچ 35 روپے، گوبھی 60 روپے سے84روپے ، بند گوبھی56 روپے، کریلہ65 روپے، پالک22 روپے، شلجم 55 روپے کلو، ماڑو 75 روپے، شکر قندی45 روپے، گاجر 74 روپے، چکن 117 روپے فی کلو اور انڈے 99 روپے فی درجن ہیں۔ اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو110 روپے سے 143 روپے ، سیب گاجہ55 سے 95 روپے کلو، چائنہ سیب155سے 195روپے،نیوزی لینڈ سیب 235سے 268روپے، کیلا پاکستانی 48 سے 78 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 160 روپے کلو،انگور 120سے 145روپے، خوبانی 65سے 98‘ آم نجری 45 سے62 روپے فی کلو ہے اور آم چونسہ سفید 70 سے 92‘ آم کالا چونسہ 45سے 62 ‘ آم راٹھول 70سے 98 روپے ہے۔
انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔