بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو زندہ جلا دیا
پاکپتن (ویب ڈیسک) بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر آگ لگا کر اپنے شوہر کو زندہ جلا دیا۔ نواحی گاﺅں ایس پی37 کے محمد دین نے پولیس تھا نہ صدر پاکپتن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ اس کا بھائی 30 سالہ محمد افتخار گھر میں سو یا ہوا تھا۔ اس کی بیوی ساجدہ بی بی نے ضلع قصور کے فرزند اور اس کے تین ساتھیوں کے ہمراہ اپنے شوہر مقتول محمد افتخار کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا ،مقتول افتخار کا جسم 70 فیصد جل جانے کے باعث ریسکیو1122 نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچایا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا تھا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا ۔
محمد دین نے در خواست میں الزام عائد کیا کہ اس سے قبل بھی ساجدہ بی بی نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر افتخار کو زہر دیکر قتل کر نے کی کوشش کی تھی۔ پولیس تھانہ صدر نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ پولیس تھا نہ صدر محررمحمدزبیر کے مطابق مقتول افتخار کی والدہ غلام فاطمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میرے بیٹے کو اپنے ہی سگریٹ سے آگ لگی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ اہل علاقہ کے مطابق پولیس کے آنے سے قبل ہی مقتول افتخار کی بیوی گاﺅں سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئی۔ مقتول افتخار پانچ بچوں کا باپ تھا۔