قومی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیموں کا اعلان آج متوقع ، سمیع اسلم کو پہلی دفعہ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا: ذرائع

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیموں کا اعلان آج متوقع ، سمیع اسلم کو پہلی دفعہ ...
قومی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیموں کا اعلان آج متوقع ، سمیع اسلم کو پہلی دفعہ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا: ذرائع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی انگلینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیموں کا اعلان آج متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے جس کے تین میچز ہوچکے ہیں جبکہ آخری میچ باقی ہے ۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم پہلے 18 اور 20 اگست کو آئرلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم میں دائیں ہاتھ کے گیند باز عمرگل کو لیفٹ ہینڈر محمد عرفان کی جگہ شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سمیع اسلم کوبھی پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کیاجارہاہے۔ علاوہ ازیں شرجیل خان، محمد نواز، حسن علی اورعمادبٹ کوٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے البتہ سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل