کوئٹہ دھماکہ، دہشت گردی کی پلاننگ جلال آباد میں ہوئی : تحقیقاتی ادارے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ دھماکہ کے بعد تحقیقاتی اداروں نے کڑیاں ملانا شروع کر دی ہیں، تحقیقاتی اداروں کے مطابق دہشت گردی کی پلاننگ افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہوئی جہاں امن دشمنوں نے بلوچستان میں مختلف مقامات پر حملوں کا پلان بنایا۔ بڑی تباہی پھیلانے کیلئے خودکش جیکٹ میں پوٹاشیم بارود کا استعمال کیا گیا، پوٹاشیم بارود کے ایک کلو کا دھماکا عام بارود سے 10 گنا زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کا مزید کہنا ہے کہ پوٹاشیم بارود کی جیکٹ تیار کرنے کا ماہر استاد راہبر افغان ایجنٹ ہے، خطرناک جیکٹس پہنے مزید دو خودکش حملہ آور بھی تیار کئے گئے ، سیکیورٹی ادارے دیگر خود کش حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرگرم ہیں۔