کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کومبنگ آپریشن کریں گے، بدامنی میں ”را“ ملوث ہے: ثنا اللہ زہری

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کومبنگ آپریشن کریں گے، بدامنی میں ”را“ ملوث ہے: ثنا ...
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کومبنگ آپریشن کریں گے، بدامنی میں ”را“ ملوث ہے: ثنا اللہ زہری

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور بلوچستان میں جہاں بھی ضرورت ہوئی وہاں آپریشن کریں گے۔ دہشتگرد پہاڑ کے کسی بھی کونے میں بیٹھے ہوں گے تو انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔

سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ کل ظالموں نے ہماری ایک نسل کو تباہ کردیا شہیدوں کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے دہشتگردظالم ہیں لیکن ہم ان کے سامنے کھڑے ہیں،دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان کی بدامنی میں ”را“ کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے باقاعدہ ثبوت فراہم کیے ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان بدامنی میں ملوث ہے ۔ ہم نے را کے متعدد دہشتگرد پکڑ کے میڈیا کے سامنے پیش کیے ہیں اب اس سے بڑا ثبوت کیا ہوسکتا ہے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں