”بجلی کا بل ، شہری کی خودکشی “ ، عابد شیر علی تسلیاں دینے پہنچ گئے

”بجلی کا بل ، شہری کی خودکشی “ ، عابد شیر علی تسلیاں دینے پہنچ گئے
”بجلی کا بل ، شہری کی خودکشی “ ، عابد شیر علی تسلیاں دینے پہنچ گئے

  

راولپنڈی  (آئی این پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، واپڈا کی غفلت کے باعث بجلی کا بھاری بھر کم بل موصول ہونے پر خودکشی کرنے والے ٹیکسلا کے شہری کے گھر پہنچ گئے، بیوہ سے دادرسی کی اور خودکشی کرنےوالے شخص کے لیے دعائے مغفرت کی، وزارت کی جانب سے متاثرہ خاندان کیلئے مالی معاونت کا اعلان برتنے پر واپڈا ٹیکسلا بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اہلکار معطل ، مقدمہ کے اندراج کیلئے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا، اپنے دورہ ٹیکسلا کے دوران متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا، میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ غریب شہریوں پر ظلم کا پہاڑ ڈھانے والے محکمہ واپڈا میں موجود غنڈوں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا ، جن کے ظلم و زیادتی کی بنا پر کئی خاندان برباد ہو چکے ہیں، جبری دہشتگردی کا خاتمہ اپنے محکمہ سے کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی