نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانے کا ...
نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے متعلق ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیر اس کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک علاقائی تنازعہ ہے ۔ مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ظلم و تشدد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو دبایا جارہاہے۔کشمیریوں کوحق خورارادیت نہ دینااقوام متحدہ کی ناکامی ہے کشمیریوں کوان کاحق دلانے کےلئے مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کشمیریوں کی جدوجہدسے عالمی برادری کوآگاہ کروں گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں