میتھیو بیرٹ جاسوس نہیں، عام شہری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ

میتھیو بیرٹ جاسوس نہیں، عام شہری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ
میتھیو بیرٹ جاسوس نہیں، عام شہری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ

  

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں زیرحراست میتھیو بیرٹ امریکی جاسوس نہیں بلکہ عام شہری ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق میتھیو بیرٹ کو پاکستانی ویزا ہوسٹن میں قونصلیٹ سے جاری کیا گیا۔پاکستانی قونصلیٹ سے سعدیہ قاضی نامی خاتون نے ویزا جاری کیا۔سعدیہ قاضی اس وقت فلپائن میں تعینات ہیں۔جبکہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ میتھیو بیرٹ نے نام تبدیل کرکے نیا پاسپورٹ بنوایا جس کی وجہ سے اس کی شناخت ممکن نہ ہوسکی اور پاکستان کا ویزا جاری ہوگیا۔پاکستانی قونصلیٹ حکام کے مطابق ایسا کوئی سسٹم موجود نہیں جو نام کی تبدیلی کی نشاندہی کرسکے۔

مزید : بین الاقوامی