محمود اچکزئی را کا ایجنٹ اور نواز شریف کا خاص آدمی ہے:شیخ رشید

محمود اچکزئی را کا ایجنٹ اور نواز شریف کا خاص آدمی ہے:شیخ رشید
محمود اچکزئی را کا ایجنٹ اور نواز شریف کا خاص آدمی ہے:شیخ رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمو د اچکزئی غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنٹ ہے۔اس کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے محمود اچکزئی کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے ان کے کوئٹہ سانحہ پر دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے سب سے زیادہ مراعات لینے والاشخص محمود اچکزئی ہے،یہ ان کا خاص آدمی ہے۔یہ را اور خاد کاایجنٹ کا ہے،میں اس کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایجنسیاں محدود وسائل میں بہترین کام کررہی ہیں،ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں را،موساد اور خاد سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنٹ موجود ہے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا دہشت گرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکہ ہماری ایجنسیوں کی ناکامی ہے،ایجنسی کے افسران برطرف کئے جائیں۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں