انگلینڈ کےخلاف سیریز کےلئے قومی ون ڈے ٹیم منتخب، سمیع اسلم پہلی بار شامل

انگلینڈ کےخلاف سیریز کےلئے قومی ون ڈے ٹیم منتخب، سمیع اسلم پہلی بار شامل
انگلینڈ کےخلاف سیریز کےلئے قومی ون ڈے ٹیم منتخب، سمیع اسلم پہلی بار شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کےخلاف سیریز کےلئے قومی ون ڈے ٹیم منتخب کرلی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر کے طور پر تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمیع اسلم کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمدحفیظ کو بھی اوپنر منتخب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان ون ڈے سکواڈ میں آل راو¿نڈر شعیب ملک، بابر اعظم وکٹ کیپر سرفراز احمد ،محمد رضوان، عماد وسیم اور شرجیل خان کو شامل کیا گیا ہے ۔ گیند بازوں میں محمد نواز، حسن علی، وہاب ریاض، محمدعامر، یاسرشاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سیریز میں گیند باز عمرگل کی کافی عرصے بعد واپسی ہوگی۔

مزید :

کھیل -