کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان، 187 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان، 187 پوائنٹس کا اضافہ
کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان، 187 پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز زبردست اضافے کا رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 187 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج صبح سے ہی اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا اور دوپہر کے وقت انڈیکس 39 ہزار 757 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم مارکیٹ بند ہونے تک اس میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 187 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوا ہے ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 199 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 133 کی ویلیو میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 13 کروڑ 36 لاکھ 35 ہزار 770 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 9 ارب 17 کروڑ 47 لاکھ 51 ہزار 914 روپے رہی ۔

مزید : بزنس