عالمی ادارہ بھی بے بس؟اسرائیل نے اقوام متحدہ کا کارکن گرفتار کرلیا
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا صیہونی ریاست کے سامنے دنیا کے تمام ادارے بے بس ہیں؟غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک کارکن کی گرفتاری سے تو یہی گماں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ایک امدادی کارکن کو اس الزام میں گرفتار کرلیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کررہا تھا۔اسرائیلی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کارکن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کو حماس کی مالی مدد کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق انجینئر وحید بورش 2003ءسے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یونائٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (UNDP) کے لیے کام کر رہے تھے۔اسرئیلی حکومتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وحید کو 16 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج منگل 9اگست کو انہیں ایک اسرائیلی سول کورٹ میں پیش کیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بورش اقوام متحدہ کے ایسے دوسرے اہلکار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے کے دوران حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔