خدا حافظ امریکہ و مغرب؟،ترک صدر کا روس سے تعلقات کا نیادور شروع کرنے کا اعلان

خدا حافظ امریکہ و مغرب؟،ترک صدر کا روس سے تعلقات کا نیادور شروع کرنے کا اعلان
خدا حافظ امریکہ و مغرب؟،ترک صدر کا روس سے تعلقات کا نیادور شروع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا امریکہ اور یورپی یونین کو خداحافظ کہنے کا وقت آگیا؟ترک صدر کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات کا آغاز کرنے والے ہیں۔ترک صدر طیب ایردوان ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار غیر ملکی دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔جہاں انہوں نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ۔
روس روانگی سے پہلے ایردوان نے روسی صدرپیوٹن کو اپنا ’دوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے ساتھ اپنے تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔
روس کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہایہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگِ میل کے ثابت ہوگا ۔نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے پیوٹن کو بار بار پیارے اور قابل احترام کہہ کر مخاطب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ''روس ،ترکی تعلقات کا ایک نیا صفحہ کھولا جائے گا۔اس نئے صفحے میں فوجی ،اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا فروغ شامل ہوگا''۔
خیال رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے جس پر بعد میں ترک صدر نے معافی مانگ لی تھی۔ایردوان کے ترکی کے حوالے سے گرمجوش بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت اور اس پر مغرب وامریکہ کے منافقانہ رویئے کو مدنظر رکھتے ہوئے ترک صدر ملک کا سیاسی مستقبل روس سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔