اوور سیز پاکستان جرنلسٹس فورم جوہانسبرگ کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اوور سیز پاکستان جرنلسٹس فورم جوہانسبرگ کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت
اوور سیز پاکستان جرنلسٹس فورم جوہانسبرگ کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں وکیلوں،صحافیوں اور شہریوں کی شہادتوں پر جنوبی افریقہ میں ہر آنکھ اشکبار ہے اور اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اوور سیز پاکستان جرنلسٹس فورم جوہانسبرگ نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے صحافیوں، وکلاءاور عوام کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر اس واقعہ کی سرکوبی نہ کی گئی تو دہشت گردوں کے حوصلے بڑھ جائیں گے اور اگر ان کو اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشانہ نہ بنایا گیا تو پھر اس طرح کے مزید واقعات کو کوئی نہیں روک سکتا۔اوور سیز پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدراور روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر نے کہا اگر اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، جیسا کہ کہا جارہا ہے تو ان کو ثبوتوں کے ساتھ نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ عالمی فورم پر بھی اس کو اٹھایا جائے۔

بھارت میں ایسا واقعہ ہوجائے تو منٹ سے پہلے اس کا الزام پاکستان پر لگادیا جاتا ہے تو پھر پاکستان کیوں خاموش ہے جس کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں اور جاسوس بھی پکڑ رکھے ہیں۔ فورم نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے پیاروں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انہیں یہ سب برداشت کرنے کی طاقت دے۔ فورم نے پاکستانی قوم سے بھی کہا کہ وہ چوکنے ہوجائیں اور اس کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔‎‎