تمام مسلمان تین ہفتوں کے اندر اراڈینٹا شہر سے نکل جائیں:فلپائنی صوبائی میئر

تمام مسلمان تین ہفتوں کے اندر اراڈینٹا شہر سے نکل جائیں:فلپائنی صوبائی میئر
تمام مسلمان تین ہفتوں کے اندر اراڈینٹا شہر سے نکل جائیں:فلپائنی صوبائی میئر

  

منیلا(نیوز ڈیسک)فلپائنی صوبے پینگاسینان کے میئر ایمیڈیو گرگوریونے صوبے کے شہر ارڈانیٹامیں مقیم تمام مسلمان شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ہفتے کے اندر اندر شہر چھوڑ دیں۔یہ حکم منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی ایک مہم کے تناظر میں دیا گیا ہے۔

فلپائنی اخبار منیلا ٹائمز کے مطابق میئر کی جانب سے یہ حکم پیر کو پرچم کشائی کی ایک تقریب کے دوران دیا گیا،ایسے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کئے گئے کہ وہ مقررہ وقت میں ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

سعودی بادشاہ نے ریاست میں پھنسے غیرملکیوں کیلئے شاندار اعلان کردیا، ریالوں کی بارش، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

سٹی پولیس چیف مارسلینو کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی نگرانی کریں جو منشیات کی خریدوفروخت سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کے اطلاق کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو مکان کرائے پر لینے سے بھی روکیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ اسٹیبلشمنٹ ڈرگز سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہے۔فلپائنی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے سربراہ مطابق شہر کے مختلف حصوں میں رہنے والے 5ہزار سے زائد مسلمانوں میں سے 84فیصد منشیات استعمال کرتے یا خرید وفروخت میں ملوث ہیں۔ان افراد میں 12سال اور سے زیادہ عمر کے لوگ بھی شامل ہیں۔

جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچ کر ایسا حکم دیدیا کہ حکمرانوں کوپریشان کردیا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

حکومتی عہدیدار کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق علاقہ میں ہونے والے بڑے جرائم بشمول،ریپ،قتل،ڈاکے وغیرہ میں منشیات کے عادی ملوث ہیں۔ایجنسی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک کشیدگی پیدا کرنے والا حکم ہے تاہم صورتحال پر قابو پانے کیلئے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

مزید : بین الاقوامی