کوئٹہ دھماکہ عدلیہ پر بزدلانہ حملہ،دہشتگردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں تیز کی جائیں:آرمی چیف

کوئٹہ دھماکہ عدلیہ پر بزدلانہ حملہ،دہشتگردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف ...
 کوئٹہ دھماکہ عدلیہ پر بزدلانہ حملہ،دہشتگردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں تیز کی جائیں:آرمی چیف

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ کوئٹہ دھماکہ پاکستان کی عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ہے ،مسلح افواج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دے گی ،دہشتگردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں تیز کی جائیں،آرمی چیف کی کمانڈرزاورانٹیلی جنس اداروں کوکومبنگ آپریشن بڑھانے کی ہدایت۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کمانفرنس ہوئی جس میں آرمی چیف کو ملک بھرمیں جاری فوجی آپریشن پربریفنگ دی گئی جبکہ کوئٹہ دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا ۔۔اس موقع پر آرمی چیف نے کمانڈرزاورانٹیلی جنس اداروں کوکومبنگ آپریشن بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اوران کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف ٹارگٹڈکارروائیاں تیزکی جائیں،کمانڈرزصوبائی قانون نافذکرنیوالےاداروں کوتمام ضروری مددفراہم کریں،صوبائی قانون نافذکرنیوالے اداروں کوتربیت،وسائل ،پلاننگ میں مدد دیں۔

مزیدپڑھیں:کوئٹہ دھماکہ، مزید 2زخمی دم توڑ گئے، شہدا کی تعداد 72 ہوگئی، سانحہ پر فضا سوگوار،کراچی سے خیبر تک ہر آنکھ اشکبار، شہدا کی تدفین کا سلسلہ جاری،وکلا کاعدالتی بائیکاٹ

انہوں نے کہا کہ حملے میں ہسپتال کونشانہ بناناآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کوکم کرناہے،کوئٹہ دھماکا پاکستان کی عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ہے، مسلح افواج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیگی،دہشتگردوں اوران کے خفیہ ٹھکانوں کوپوری قوت سے ختم کیا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں