پسند کی شادی کےلئے سیشن کورٹ آنےوالے جوڑے کو پستول برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

پسند کی شادی کےلئے سیشن کورٹ آنےوالے جوڑے کو پستول برآمد ہونے پر گرفتار کر ...
پسند کی شادی کےلئے سیشن کورٹ آنےوالے جوڑے کو پستول برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( این این آئی)پسند کی شادی کےلئے سیشن کورٹ آنے والے جوڑے کو پستول برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ایبٹ آباد کا رہائشی حسن خان اور باجوڑ ایجنسی کی حنا پسند کی شادی کےلئے سیشن کورٹ آئے اور مرکزی دروازے پر تلاشی کے دوران لڑکی کے بیگ سے پستول اور 11گولیاں برآمد ہو گئیں جس پر دونوںکو حراست میں لے لیا گیا ۔ بعد ازاں دونوں کو اسلامپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کی غرض سے والد کا پستول لے کر آئی تھی ۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : لاہور