اوگرا نے سندھ میں سی این جی کی کلوسے لیٹرمیں تبدیلی غیرقانونی قراردیدی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے سندھ میں سی این جی کی کلوسے لیٹرمیں تبدیلی غیرقانونی قراردیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کاکہناتھا کہ ملکی گیس ،سی این جی کولیٹرمیں فروخت کرنا غیرقانونی ہے،سی این جی فروخت کے حوالے سے اوگرا کا 31 اگست 2015کا نوٹیفکیشن لاگو ہے،اوگراخلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ترجمان اوگرا کا کہناتھا کہ صرف درآمد شدہ آر ایل این جی ڈی ریگولیٹ کی گئی،صرف ڈی ریگولیٹ آر ایل این جی لیٹرمیں فروخت ہوسکتی ہے،سندھ میں سی این جی کی قیمت 67.50 روپے فی کلو گرام ہے۔