احتساب ریلی میں لاکھوں عوا م کی شرکت نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں: پرویزخٹک

احتساب ریلی میں لاکھوں عوا م کی شرکت نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ...
 احتساب ریلی میں لاکھوں عوا م کی شرکت نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں: پرویزخٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ احتساب ریلی میں لاکھوں عوا م کی شرکت نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔جس طرح 126 دن کے دھرنے نے عوام کو شعوری طور پر بیدار کیا اس کی نظیر 6سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔اسی طرح احتساب ریلی کا مقصد عوام کو کرپشن کے خلاف کھڑا کرنا ہے۔ عوام وزیر اعظم نواز شریف اوران کے خاندان کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں اور ان کوپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی صورت میں نجات دہندہ نظر آرہا ہے۔ احتساب ریلی کا مقصد قوم کو نوا زشریف ان کے خاندان اورکرپٹ سیاستدانوں کی کرپشن سے آگاہ کرنا تھا کہ احتساب ریلی میں پشاور اورنوشہرہ کے لاکھوں عوام کی شرکت پر ا ن کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک،صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکاخیل، صوبائی مشیر برائے ترقی و منصوبہ بندی میاں خلیق الرحمن، ایم پی اے ادریس خٹک نے بھی خطاب کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ احتساب ریلی سے مخالفین کو تحریک انصاف کی مقبولیت اور اپنی حیثیت کا اندازہ لگ گیا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف اگر آج بھی خود کواحتساب کے لیے پیش کردیں تو ہم احتجاج کا سلسلہ روک لیں گے مگر جب وہ وزیر اعظم نوازشریف خو د کواحتساب کے لیے پیش نہیں کرتے ہمارا احتجاج چیئرمین عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانی عوامی خدمت کا نام ہے حکمران تجارت نہیں کر سکتے ۔ ہمارے ہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے حکمران مال بناتے ہیں جبکہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اس ملک کو آزادکرنے میں غریبوںنے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی امرا ءنے نہیں دی مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں غریبوں کااستحصال ہوتا رہا۔ اور غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت پر کرپٹ حکمرانوں کی طرف سے الزامات نا قابل فہم ہیں۔

مسلم لیگ کے امیر مقام کے الزامات کے ایک سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کو مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی جواب دیں گے تاہم انھوں نے پشاور اور ضلع نوشہرہ کے کارکنوں اور عوام کو خراج تحسین پیش جنھوں نے پوری رات سے لیکر صبح تک اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔ اور خیرآباد تک ریلی کے ہمراہ سفر کرتے رہے جو عوام کا تحریک انصاف پر بھر اعتماد کا مظہر ہے جس پر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔انھوں نے پشاور اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو بھی بہترین خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین کیا۔جس کی وجہ سے ٹریفک بھی رواں دواں رہی اور مسافروں کومشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا جبکہ بہتر سیکورٹی کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ۔

مزید :

پشاور -