یعقوب طاہراظہار کے بیٹے عزیز یعقوب انتقال کرگئے

یعقوب طاہراظہار کے بیٹے عزیز یعقوب انتقال کرگئے
یعقوب طاہراظہار کے بیٹے عزیز یعقوب انتقال کرگئے

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) اظہار گروپ کے ڈائریکٹر یعقوب طاہر اظہار کے بیٹے عزیر یعقوب انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔نماز جناہ ٹیک سوسائٹی کینال بنک نزد ڈاکٹر ز ہسپتال ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز واقارب سمیت کاروباری و سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عزیر یعقوب کچھ عرصہ سے علیل تھے جو کہ سوموار کی روز خالق حقیقی سے جا ملے۔یعقوب طاہر اظہار لاہور چیمبر آف کامر س کے سنئیر وائس پریڈیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔بیٹے کی وفات پر بزنس کمیونٹی نے یعقوب طاہر اظہار سے اظہار تعزیت کیا۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ،میاں مقصود، حفیظ اللہ نیازی، عثمان مجیب شامی، محمد علی میاں ،احسان اللہ وقاص،رضوان بٹ، میاں شفقت علی،خواجہ عارف قاسم، سلمان باسط ،ماجد اعبداللہ،طیب اعجاز قریشی ،ہارون رشید اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : لاہور