دبئی کے شہزادے نے انتہائی خطرناک جگہ پر سیلفی بنا کر انسٹا گرام پر شیئر کر دی
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے شہزادے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم ہمیشہ سے ہی بہادری کے کام کرتے آئے ہیں اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایسی سیلفی شیئر کردی ہے جو کہ کمزور دل والوں کیلئے بالکل نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے نائب صدر اور وزیراعظم کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم فرانس کے ساحل ’فرینچ ریوریا‘پر واقع سیرگاہ ’کینز‘ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے دورے کا افتتاح بالکونی میں لگی ریلنگ کے کنارے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے سے کیاہے ۔
دبئی کے شہزادے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج میں ہیں اور وہ یمن میں مشن پر کام بھی کر چکے ہیں جبکہ اب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے فرانس میں ہیں ۔