غیر نمونہ نمبر پلیٹس بنانے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

غیر نمونہ نمبر پلیٹس بنانے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ
غیر نمونہ نمبر پلیٹس بنانے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

  

لاہور(ویب ڈیسک )سیکٹر ایسائز کے دفتر میں ڈاکٹر احمد بلال کی سر براہی میں پولیس کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ ،شہر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس بنانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کافیصلہ ۔ایجرٹن روڈپر سیکرٹری ایکسائز کے دفتر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال اور اس کے بنانے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے اعلیٰ سطح کا جلاس سیکٹر ایکسائزڈاکٹر احمد بلال کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں سنیئر ممبرایس ایم یو سلمان صوفی ،سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس ،ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشر، سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ ،ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل ،ایڈیشنل ڈی جی مسعودالحق ،رضوان شیروانی اور خرم مختار سمیت دیگرافسروں نے شرکت کی ۔

سیکرٹری ایکسائزنے سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر)امین وینس غیرنمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کاروائی کو تیز کرنے کا کہا گیاجبکہ سی سی پی اولاہور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ لاہور میں غیر رجسٹرگاریوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو فوری طور پر بندکیا جائیگا اور شہر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس بنانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک مہینے کیلئے لاہوریوں کو گاڑیوں کی اصل نمبر پلیٹس بنانے کیلئے وقت بھی دیا جائیگا جبکہ غیر رجسڑڈگاڑیوں کی فوری طور پر بند کیا جائیگا اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس بنانے والوں کو ایک ماہ کے اندر کاروبار بند کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں گے ۔ایک ماہ کے بعدان کے خلاف کے مطابق کاروائی کی جائیگی اس کاباقاعدہ کریک ڈاﺅن آج سے شروع کیاجائیگا۔

مزید : لاہور