ترک صدرکی روسی ہم منصب سے ملاقات ،تعلقات میں تجدید کا عزم

ترک صدرکی روسی ہم منصب سے ملاقات ،تعلقات میں تجدید کا عزم
ترک صدرکی روسی ہم منصب سے ملاقات ،تعلقات میں تجدید کا عزم

  

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں سربراہان کے درمیان تعلقات کی تجدید کا عزم کیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ ترکی کے کشیدہ حالات کے باوجود ترک صدر کا دورہ اہمیت کا حامل ہے ،طیب اردوان کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں اچھے تعلقات کے حامی ہیں ۔اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ترکی اور روس کے تعلقات مثبت دور میں داخل ہو گئے ہیں ،دونوں ممالک بہترین باہمی مقاصد کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ترکی میں بغاوت کے بعد طیب ایردوان نے پہلا غیر ملکی دورہ روس کا کیا ہے جبکہ ترکی کی جانب سے ناکام بغاوت کے بعد مغرب اور امریکہ کے منافقانہ رویے کو بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورہ روس سے دونوں ممالک کے درمیان میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔

مزید : بین الاقوامی